معروف جوڑی شہروز سبزواری اور صدف کنول نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی

کراچی : پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی شہروز سبزواری اور ماڈل صدف کنول نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی۔
شہروز سبزواری نے انسٹاگرام پر صدف کنول کے ہمراہ ایک تصویر اپلوڈ کی ہے۔
اس تصویر میں شہروز سبزواری احرام جبکہ صدف کنول حجاب میں نظر آ رہی ہیں۔
اداکار نے اپنی اس تصویر کے کیپشن میں بتایا ہے کہ انہوں نے عمرہ ادا کیا ہے۔
اس پوسٹ کےبعد اس جوڑی کو مداحوں سمیت شوبز شخصیات کی جانب سے بھی مبارکباد دی جا رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں: