کراچی: اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے اعلان کیا ہے کہ بورڈ سے الحاق شدہ سرکاری و نجی کالجز اور ہائر سیکنڈری اسکولز کو مطلع کیا جاتا ہے کہ سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ کی جانب سے گیارہویں جماعت کے طلباءکے لئے ریاضی، کیمسٹری، انگریزی اور بائیولوجی کی نئی کتابوں کی اشاعت کردی گئی ہے۔
اس ضمن میں اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے سالانہ امتحانات برائے 2023ءکاانعقاد نئی طبع شدہ کتابوں سے لیاجائے گا لہٰذا تمام کالجز اور ہائر سیکنڈری اسکولوں کو تجویز دی جاتی ہے کہ وہ طلباءو طالبات کو نئی اشاعت شدہ کتابیں پڑھائیں۔
