Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی ، نرسنگ میں داخلےکیلئے ٹیسٹ | زرائع نیوز

جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی ، نرسنگ میں داخلےکیلئے ٹیسٹ

کراچی: جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی میں بیچلرز آف سائنس ان نرسنگ (جینیرک) میں داخلے کیلئے ٹیسٹ کاانعقاد کیا گیا جس میں ہزاروں امیدواروں نے شرکت کی۔ ڈائریکٹر ایڈمیشنز ڈاکٹرفاطمہ عابد نے بتایا کہ جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے تحت بیچلرز آف سائنس ان نرسنگ(جینیرک) 4 سالہ ڈگری پروگرام کی 50 نشستوں پرداخلےکیلئے 3 ہزار 209 خواہشمندوں نےدرخواستیں جمع کروائیں جن میں سے 1340 امیدواراہل قرار پائے۔

انٹری ٹیسٹ میں ایم سی کیوز سوالات بائیولوجی، کیمسٹری، فیزکس، انگریزی اورریاضی سے پوچھےگئے تھے، 50 نشستوں میں سے 25 پر مردطالب علموں اور 25 پر طالبات کو داخلہ دیاجائیگا۔

داخلہ ٹیسٹ کے موقع پر رجسٹرارڈاکٹر اعظم خان نے قاضی شبیر کے ہمراہ مختلف شعبوں میں قائم امتحانی مراکزکادورہ کیااورامیدواروں کو دی جانے والی سہولتوں کاجائزہ لیکر اطمینان کااظہار کیا۔

اس سلسلے میں وائس چانسلر پروفیسر امجدسراج میمن نے نرسنگ کے شعبے کی اہمیت کو اجاگرکرتے ہوئےکہا کہ نرسز نے ہمیشہ انسانی خدمت میں صف اول کا کردار ادا کیا ہے، وقت کے ساتھ ساتھ اس پیشے کی اہمیت اور معاشرے میں نرسز کی طلب بڑھتی جارہی ہے ایسے میں جامعہ بہترین تعلیم و تربیت سے لائق و قابل نرسز فراہم کرکے اس کمی کو پورا کرنے کیلئے پر عزم ہے۔