کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہاہے کہ میں وعدہ کرتاہوں کہ کراچی میں ٹرانسپورٹ کا مسئلہ ایک سال میں ختم ہوجائے گا۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے جمعے کو متعلقہ حکام کو بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) منصوبوں سمیت جاری ٹرانسپورٹ منصوبوں کو آئندہ مالی سال میں مکمل کرنے کی ہدایت کی۔
وزیراعلیٰ نے اپنی ٹیم کو اس کے مطابق ضروری مختص کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ “ہمیں اگلے مالی سال میں مختلف بی آر ٹی منصوبوں کو مکمل کرکے کراچی کے ٹرانسپورٹ کا مسئلہ حل کرنا ہے۔