ایم کیو ایم پاکستان کے تحت محفل ذکر مصطفیٰ کا انعقاد

کراچی: ایم کیوایم پاکستان ڈسرکٹ ساوتھ کے زیر اہتمام رنچھوڑلائن ٹاؤن میر محمد بلوچ پارک میں عید میلاد النبی ﷺ کے سلسلے محفل زکر مصطفی اور محفل سماع کا انعقاد کیا گیا، جس میں ملک کے نامور نعت خوانوں نے ہدیہ کلام پیش کیا،روحانی محفل کے پیش نظر گراؤنڈ کے چاروں اطراف بلڈنگوں اور گلیوں کو لائیٹوں اور جھالروں سے سجایا گیا تھا۔

پروگرام میں شرکت کیلئے خواتین، بزرگ، بچے اور نوجوان جوق در جوق شرکت کیلئے آرہے تھے، سوشل میڈیا ٹیم کی جانب سے پنڈال میں خیر مقدمی بینر زآویزاں کیئے گئے تھے، پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا، محفل ذکر مصطفی کے پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ہمیں ہر وقت حالت شکر میں رہنا چاہئے کہ ہم امت رسول ہیں اور ہم سب یہاں جمع ہیں یہ بھی عبادت کا ایک حصہ ہے۔

خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ اس مہینہ میں ہم سب کو ادب اور آداب کے تقاضے پورے کرنے چاہیے، سیرت رسول کے حوالے سے بات کرنا بھی عبادت ہے۔

پروگرام میں ڈاکٹر خالد مقبول کے علاوہ اراکین رابطہ کمیٹی، ارشد حسن ڈپٹی مئیر کراچی، محفوظ یار خان، خالد سلطان، ارشاد ظفیر، شکیل احمد، شاہد خان، سی او سی کے انچارج فرقان اطیب جوائنٹ انچارج محمد شریف خان، اراکین سی او سی، ٹاون انچارجز، ڈسٹرکٹ ایسٹ کے چیئرمین معیدانور، وائس چئیرمین عبدالرروف خان، ڈسٹرکٹ کورنگی کے وائس چئیرمین احمر علی، ڈسٹرکٹ ساوتھ کے پارلیمانی لیڈر زیشان احمد، یو سی کے چئیرمینز، آل کراچی تاجر اتحاد کے چئیرمین عتیق میر، جامعہ الائینس مارکیٹ ایسوسی ایشن کے صدر شیخ محمد ارشاد، کراچی ایڈمنسٹریٹر کے چیئرمین خالد انور، اللہ والی مارکیٹ کے چئیرمین رفیع احمد، آل کراچی تاجر سپریم کونسل کے رکن امان اللہ شاہ، رنچھوڑ لائن مارکیٹ ایسوسی ایشن کے چیئرمین جاوید ارشادنے شرکت کری، محفل زکر مصطفی کے پروگرام میں عوام کا نظم و ضبط مثالی تھا عوام رات گئے تک پرواگرام میں موجود رہے اور محفل سماع میں قوالوں کے کلام پر خراج تحسین پیش کرتے رہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں: