Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
’لعنت دے رہے ہوں گے‘ : بیٹے کی سالگرہ، علی رضا عابدی کے والد نے فجر کی نماز کے بعد کیا دیکھا؟ | زرائع نیوز

’لعنت دے رہے ہوں گے‘ : بیٹے کی سالگرہ، علی رضا عابدی کے والد نے فجر کی نماز کے بعد کیا دیکھا؟

بیٹے کی سالگرہ، علی رضا عابدی کے والد نے فجر کی نماز کے بعد کیا دیکھا؟

کراچی سے تعلق رکھنے والے ایم کیو ایم کے سابق رکن قومی اسمبلی علی رضا عابدی شہید کی 48ویں سالگرہ آج 6 جولائی کو منائی جارہی ہے، اس موقع پر ہر دوسرا شخص علی رضا عابدی کی کمی محسوس کررہا ہے اور اُن کی مغفرت، اہل خانہ کو صبر سمیت قاتلوں کو انجام تک پہنچنے کی دعا کررہا ہے۔

یاد رہے کہ اُن کی شہادت کے بعد یہ دوسری سالگرہ ہے، کل رات 12 بجتے ہی علی رضا عابدی کے دوستوں، مخالفین، ہمدردوں، ساتھیوں، سوشل میڈیا ایکٹویسٹ، رشتے داروں گویا تمام ہی مکاتب سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے شہید کو ایک بار پھر یاد کیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ہر شخص نے علی رضا عابدی کے ساتھ جڑی اپنی یاد (تصویر، ویڈیو، ٹویٹ، ڈی ایم) کی صورت میں شیئر کی اور قاتل کرنے والوں کو ایک بار پھر یہ احساس دلانے کی کوشش کی کہ انہوں نے کتنا قیمتی شخص چھین لیا۔

سابق رکن اسمبلی کی والدہ نے سالگرہ کے موقع پر ایک ویڈیو ٹویٹ کی جس میں علی رضا عابدی کی یادگار تصاویر تھیں۔

https://twitter.com/akhlaq_sabiha/status/1279854456893472770?s=20

علی رضا عابدی کے والد سید اخلاق حسین نے ٹویٹ کیا کہ ’آج جب فجر کی نماز ادا کرنے کے بعد میں نے اپنا ٹویٹر کھولا تو دیکھا کہ کمیونٹی (دوستوں، چاہنے والوں) کی طرف سے شہید سید علی رضا عابدی کے لیے محبت بھرے پیغامات تھے، یہ سب دیکھ کر سوچا کہ قاتل اور قتل کی سازش کرنے والے یہ دیکھ کر تڑپ اٹھے ہوں گے، اپنے آپ کو بے وقوف قرار دے کر لعنتیں دے رہے ہوں گے کیونکہ انہوں نے ایک لیجنڈ اور مکمل محبت وطن پاکستانی نوجوان کی زندگی چھین لی‘۔

 

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر چلنے والے ٹرینڈ سے منتخب ٹویٹس

https://twitter.com/KarachiWalay90/status/1279912885737717765?s=20