اسلام آباد: ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مہنگی ہونے کا امکان ہے۔سی پی پی اے نے جنوری کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 1روپے17 پیسے اضافہ کرنے کی درخواست نیپرا میں جمع کرائی ہے۔
نیپرا کی جانب سے سی پی پی اے کی درخواست پر 28 فروری کو سماعت کی جائیگی۔سی پی پی اے کی درخواست کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔
