Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
میونخ : بلاول بھٹو کی عالمی رہنمائوں سے ملاقاتیں | زرائع نیوز

میونخ : بلاول بھٹو کی عالمی رہنمائوں سے ملاقاتیں

اسلام آباد : میونخ سکیورٹی کانفرنس کی سائیڈ لائنز پر وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری کی مختلف ممالک کے رہنمائوں سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے۔

دفترخارجہ کے مطابق وزیر خارجہ نے یورپی یونین کے نائب صدر جوزپ بوریل سے ملاقات کی۔ فریقین نے کثیر الجہتی تعلقات کے فروغ پر اتفاق کیا۔ اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہم یورپی یونین کے ساتھ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔بلاول نے ناروے کی وزیر خارجہ اینیکن ھوئیٹفیلٹ سے بھی ملاقات کی۔

ملاقات میں دونوں رہنمائوں نے دنیا میں اسلامو فوبیا کے بڑھتے ہوئے واقعات کے تدارک کے لئے ملکر کام کرنے پر اتفاق کیا۔دونوں رہنماؤں نے باہمی روابط کے فروغ کا اعادہ بھی کیا۔ وزیر خارجہ کی کوسوو کی وزیر خارجہ ڈانیکا گیرویلا شواز سے بھی ملاقات ہوئی۔ دونوں رہنماؤں نے باہمی سیاسی مشاورت کا دوسرا دور جلد منعقد کرنے پر اتفاق کیا۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان اور کوسوو کے دیرینہ اور تاریخی تعلقات ہیں۔ملاقات میں سیاحت،صحت،تعلیم، تجارت، افرادی قوت کے تبادلہ کے شعبوں کے فروغ پر بھی بات چیت کی گئی۔