Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
شہدا نیوزی لینڈ کا پوسٹ‌ مارٹم مکمل | زرائع نیوز

شہدا نیوزی لینڈ کا پوسٹ‌ مارٹم مکمل

سانحہ کرائسٹ چرچ کے تمام شہدا کا پوسٹ مارٹم مکمل ہوگیا، فائرنگ سے نشانہ بننے والوں میں سے 12 کی شناخت مکمل ہوگئی جن میں پاکستانی فیملی بھی شامل ہے۔

کیوی پولیس کے مطاب شہدا کی میتیں جلد لواحقین کے حوالے کی جائیں گی جبکہ اب تک 6 افراد کے جسد خاکی اُن کے لواحقین کے حوالے کردیے گئے۔

یاد رہے کہ گزشتہ جمعے یعنی 15مارچ  کو نیوزی لینڈ میں نامعلوم  مسلح شخص  نے نماز جمعہ کی ادائیگی کے لیے مسجد میں موجود افراد پر اندھا دھند فائرنگ کردی تھی۔غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق اس دہشتگرد حملے میں کم ازکم 50 افراد جاں بحق اور درجنوں افراد زخمی ہوگئے تھے۔

شہید ہونے والوں میں ماں، باپ، بیٹا سمیت 9 پاکستانی شامل ہیں جن میں سے دو کی میتیں پاکستان لائے جانے کا امکان ہے۔