Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
پی ٹی آئی کے فارن فنڈنگ تحقیقات جوں کی توں | زرائع نیوز

پی ٹی آئی کے فارن فنڈنگ تحقیقات جوں کی توں

کراچی: پی ٹی آئی اکاونٹس میں مبینہ فارن فنڈنگ کی ایف آئی اے میں تحقیقات کے معاملے میں
الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے مکمل ریکارڈ تاحال ایف آئی اے کو موصول نہ ہو سکا۔

ریکارڈ کی عدم دستیابی کے باعث پی ٹی ائی کے5 اکاونٹس کے بارے میں تحقیقات میں پیش رفت نہ ہو سکی۔الیکشن کمیشن کی جانب سے ابتدائی ریکارڈ اکتوبر 2022 میں ایف آئی اے کو فراہم کیا گیا تھا۔ ابتدائی ریکارڈ میں الیکشن کمیشن کی فارن فنڈنگ فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ برائے پی ٹی آئی بھی شامل تھی۔

کراچی میں تحقیقات پی ٹی آئی سندھ، پی ٹی آئی سندھ کے پی ایس 113 کے اکاونٹس بارے جاری ہیں۔ دیگر اکاونٹس میں پی ٹی آئی سیکرٹری جنرل سیکرٹریٹ،پی ٹی آئی میڈیا سینٹر کا اکاونٹ بھی شامل ہیں۔

پی ٹی آئی وومن ونگ کے حوالے سے موجود بینک اکاونٹ کے حوالے سے بھی تحقیقات جاری ہیں۔ ایف آئی اے تحقیقات میں سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل سمیت دیگر رہنماوں کے بیانات ریکارڈ کئے گئے تھے۔الیکشن کمیشن کے مکمل ریکارڈ کی عدم دستیابی تحقیقات کو نتیجہ خیز بنانے میں رکاوٹ ہے۔

ذرائع کے مظابق ایف آئی اے ہیڈ کوارٹرزاحکامات پرکراچی میں ڈپٹی ڈائریکٹرکی سربراہی میں پانچ رکنی ٹیم انکوائری کر رہی ہے۔