Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
رواں سال کا پہلا چاند گرہن کل،پاکستان میں بھی دیکھا جا سکے گا | زرائع نیوز

رواں سال کا پہلا چاند گرہن کل،پاکستان میں بھی دیکھا جا سکے گا

اسلام آباد: رواں سال کا پہلا چاند گرہن کل ہوگا، پاکستان میں بھی دیکھا جا سکے گا۔انسٹیٹیوٹ آف سپیس سائنس کے ڈائریکٹر جاوید اقبال نے بتایا گرہن کے دوران چاند معمول سے 10 فیصدکم روشن ہوتاہے۔

جزوی چاند گرہن کے دوران زمین کےمرکزی سائے کے باہر کا حصہ چاند پر پڑے گا، جس کی وجہ سے چاند کی چمک ماند پڑ جائے گی، زمین کا سایہ چاند کے صرف 58 فیصد حصے کو ہی کورکرے گا۔

چاند گرہن پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق رات 8 بجکر 14 منٹ پر شروع ہوگا اور 10 بجکر 22 منٹ پر عروج کو پہنچے گا۔

چاند گرہن کا اختتام رات 12 بجکر 31 منٹ پر ہوگا، مجموعی طور پر چاند گرہن کا دورانیہ 4 گھنٹے اور 17 منٹ ہوگا۔

چاندگرہن پاکستان کے ساتھ ساتھ سمیت یورپ، سعودی عرب،ایران، عراق، متحدہ عرب امارات، روس اور چین سمیت متعدد ایشائی ممالک میں دیکھاجاسکےگا۔