Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
گورنرسندھ کامران ٹیسوری ترکیہ پہنچ گئے ،امریکا بھی جائیں گے! | زرائع نیوز

گورنرسندھ کامران ٹیسوری ترکیہ پہنچ گئے ،امریکا بھی جائیں گے!

کراچی : گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری ترکیہ پہنچ گئے جہاں سے وہ امریکا کے دورے پر بھی روانہ ہوگئے۔

اپنے دورہ ترکیہ اور امریکا کے دوران پاکستانی کمیونٹیزکے وفود سے ملاقاتیں بھی کریںگے،کامران ٹیسوری آئی ٹی ٹریننگ کے حوالے سے لیپ ٹاپ کی خریداری کیلئے امریکا میں مختلف کمپنیوں کے نمائندوں سے ملیں گے۔گورنر طاقتورپاکستان پروگرام کیلئے مخیر حضرات سے تعاون کی درخواست بھی کریں گے۔

علاوہ ازیں کامران ٹیسوری کی جانب سے گورنرہاؤس میں عوام کیلئے ڈنراور قوالی کا اہتمام کیا گیا،عوام کی بہت بڑی تعداد اس موقع پرموجود تھی،مرحوم امجد صابری کے صاحبزادے مجدد امجد صابری نے اپنے والد کا کلام سنا کرسماں باندھ دیا،افضل صابری نے بھی اپنی پرفارمنس سے عوام کو محضوظ کیا۔

گورنرسندھ نے کہا کہ آج کی تقریب کا مقصد عوام کو تفریح کا موقع فراہم کرنا ہے،عملی طورپرگورنرہاؤس کے دروازے عوام کیلئے کھولنے پر فخرہے،سحری میں عوام کے درمیان جانیکا مقصد ان کی دلجوئی تھا،سیکیورٹی خطرات کے باوجود عوام میں جانا ترک نہیں کیا،عوام سے رابطوں کا سلسلہ جاری رکھوں گا۔