فلپائنی ٹک ٹاکر اذان سے متاثر ہوکر مسلمان ہوگئی

منیلا: دبئی سے تعلق رکھنے والی مشہور فلپائنی ٹک ٹاکر فیونا جیمز نے رمضان کے مقدس مہینے میں اسلام قبول کر لیا۔

رپورٹس کے مطابق ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پر تقریباً 0.8 ملین فالوئرز رکھنے والی فیونا نے رمضان کے پہلے ہفتے میں دبئی کے اسلامک انفارمیشن سینٹر ستوا میں اسلام قبول کرنے کے بعد اپنا نام زینب رکھا ہے۔

منیلا کی رہائشی زینب آٹھ سال سے بھی زیادہ عرصہ قبل متحدہ عرب امارات منتقل ہوئی تھی اور مساجد سے آنے والی اذان کی آواز سے متاثر رہتی تھیں۔

ایک انٹرویو میں زینب نے بتایا دراصل میں نے جب بھی اذان سنی، مجھے سکون محسوس ہوا،درحقیقت میں نے اذان کے کچھ الفاظ حفظ بھی کیے۔ مجھے اذان کی وجہ سے اسلام میں دلچسپی ہوئی۔

زینب فی الحال اسلام کے بارے میں جاننے کے لیے اسلامک انفارمیشن سینٹر سے آن لائن کلاسز لے رہی ہیں اور قرآنی سورتیں بھی حفظ کر رہی ہیں،انہیں امید ہے ایک ماہ میں کورس مکمل کر لیں گی۔

زینب کا مزید کہنا ہے کہ میرے اہلخانہ میرے اس فیصلے سے خوش ہیں اور انہیں اسلام قبول کرنے کے لیے کسی نے مجبور نہیں کیا۔

رپورٹ کے مطابق 20 لاکھ فالوورز رکھنے والے ایک پاکستانی ٹک ٹاکر سلمان نے اسلام کے بارے میں جاننے اور تعلیم حاصل کرنے میں زینب کی مدد کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں: