Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the wordpress-seo domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
ڈی جی کے ڈی اے سے ایمپلائز یونین وفد کی ملاقات |

ڈی جی کے ڈی اے سے ایمپلائز یونین وفد کی ملاقات

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کے ڈی ایایمپلائز یونین کی چار رکنی وفد نے سرپرست اعلی نویدانورصدیقی کی سربراہی میں ڈی جی کے ڈی اے آصف علی میمن سے ملاقات کی تنخواہوں کی بروقت ادائیگی، ملازمین کے میڈیکل کی بحا لی تنخواہوں میں بیس فیصد سندھ حکومت کے احکامات کے تحت اضافہ ورک چارج، کنٹریکٹ ملازمین کی بحالی اورفوتگی کوٹہ کے بقیہ (Appointment)پر بات ہوئی ایمپلائز یونین کے صدر ندیم کھوکھر نے کہا کہ حکومت سندھ کی طرف سے آنے والی گرانٹ میں اضافہ کرایا جائے کیونکہ پچھلے پانچ سال سے گرانٹ میں کوئی اضافہ نہیں ہوا۔ ہر سال تنخواہوں میں اضافہ سے بوجھ بڑھتا جار ہا ہیوفد میں یونین کیجنرل سیکرٹری، دلاور خان،صدر ندیم کھوکھر،ڈ پٹی جنرل سیکرٹری قمر عباس موجود تھے ڈائر یکٹر جزل آصف علی میمن نے ایمپلائز یونین کے تمام بنائے گئے ادارے کے مسائل کو باغور سنا اور مسائل کو جلد از جلد حل کرانے کی یقین دہانی کرائی ڈی جی کے ڈی اے نے میڈیکل کے لئے جلد میڈیکل انشورنس پالیسی لانے کا یقین دلایاسروس چارجز کے لئے بلڈرز کی تنظیم آباد سے بات کرنے کی یقین دہانی کروائی اور مالی صورت حال بہتر ہونے پر ورک چارج اور کنٹریکٹ ملازمین کا مسئلہ حل کر نے کا وعدہ کیا۔بعدازاں میں ایمپلائز یونین نے ڈائر یکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی آصف علی میمن کو انکی ادارے میں تعیناتی پر خوش آمدید کہا اور ان کو اپنے مکمل تعاون کی یقین دلایا