ممبئی : شاہ رخ خان کی نئی فلم پٹھان نے باکس آفس پرتہلکہ مچادیا ، اب یہ فلم سعودی عرب میں بھی عربی زبان میں ترجمعے کے ساتھ کے پیش کی جائے گی ۔
پٹھان نے باکس آفس پرراج کرنے والی فلم اوتار دی وے آف واٹر کو پیچھے چھوڑتے ہوئے مقبول ترین فلم کا اعزاز اپنے نام کرلیا ۔
بالی وڈ فلم پٹھان نے بھارت سمیت دنیا بھر میں مقبولیت کے جھنڈے گاڑ دیے ہیں یہاں تک کہ ساوتھ انڈیا کی مقبول ترین فلمیں آر آر آر اور بھائو بھلی 2 بھی مقبولیت کی دوڑ میں پٹھان سے پیچھے رہ گئیں ہیں ۔
25 جنوری سے ریلیز ہونے والی شاہ رخ خان کی یہ فلم اب تک عالمی سطح پر 13 ملین ڈالر کما کر 10 ملین ڈالر کمانے والی جیمز کیمرون کی فلم اوتار 2 کا ریکارڈ توڑ چکی ہے ۔
ریلیز کے بعد سے اب تک فلم پٹھان نے مقامی طور پر 3 ارب سے زائد کمائے جبکہ عالمی سطح پر 2 ارب روپے اکٹھے کرچکی ہے ۔
