Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
TLP Khadim Rizvi Release from Jail

خادم رضوی جیل سے رہا، پرتپاک استقبال۔۔۔ ویڈیو دیکھیں

تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ خادم حسین رضوی کو کوٹ لکھپت جیل سے رہا کردیا گیا، کارکنان نے اُن کا شاندار استقبال کیا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ نے ٹی پی ایل کے سربراہ خادم حسین رضوی اور مرکزی رہنما پیر افضل قادری کی درخواست ضمانت پر فیصلہ سناتے ہوئے 15 جولائی تک دونوں رہنماؤں کی منظور کی تھی اور ساتھ ہی رہائی کا حکم دیا تھا۔

ہائی کورٹ نے درخواست گزاروں کو5 ، 5 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم بھی دیا تھا، عدالتی احکامات ملنے کے بعد ضابطے کی کارروائی مکمل کرتے ہوئے علامہ خادم حسین رضوی کو کوٹ لکھپت جیل سے رہا کردیا گیا۔

سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر خادم حسین رضوی کو کوٹ لکھپت جیل کے دوسرے گیٹ سے نکالا گیا۔