نواز شریف نے ثاقب نثار کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کردیا

لندن: سابق وزیراعظم اورمسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف نے کہاہے کہ ‏کوئی شک نہیں کہ ثاقب نثار کے خلاف کارروائی ہونی چاہئے، ثاقب نثار نے آئین کی خلاف ورزی کی اور قانون توڑا۔

لندن میں میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے نوازشریف نے کہاکہ دوسرے جو بھی لوگ قانون توڑتے ہیں سیدھا جیلوں میں جاتے ہیں،اپنے چیف جسٹس کے دورمیں ثاقب نثارنے جوکام کئے، وہ دیکھ لیں،ابھی کل شوکت عزیز صدیقی نے ٹی وی پرآکر کیا باتیں کی ہیں۔

انہوں نے ثاقب نثار کا نام لیا،اب ‏ثاقب نثار کس کس چیز کا دفاع کریں گے،انہوں نے ملک اورلوگوں کیساتھ بہت زیادہ ظلم کئے جوپاکستان کیساتھ ظلم کیاہے، وہ ناقابل معافی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں: