اسلام آباد: تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ مرشد سے عشق اور عقیدت کے اظہار کو شرک نہیں کہا جا سکتا‘بابافرید اور شمس تبریزجیسے لوگوں کی وجہ سےد ین پھیلا‘کلمہ گوشرک کیسے کرسکتاہے۔
عمران خان نے پاک پتن مزار پرحاضری کے حوالے سےاپنا وضاحتی بیان جاری کردیا۔
عمران خان نے گزشتہ دنوں اپنی اہلیہ بشریٰ بی بی کے ہمراہ پاکپتن میں درگاہ بابا فرید پر حاضری دی تاہم احاطے میں داخل ہونے سے قبل انہوں نے مزار کی چوکھٹ پر سجدہ کیا جس پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا ہوگیا تھا۔عمران خان نے اپنے بیان میں کہاہے کہ دین کے متعلق میرا بہت زیادہ مطالعہ ہے ٗبابا فرید، شمس تبریز جیسے لوگوں کی وجہ سے دین پھیلا، بابا فرید سے میری عقیدت ہے۔ پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ اقبال کو پڑھیں تو عشق کے متعلق پتہ چلے گا۔
خبر کو عام عوام تک پہنچانے میں ہمارا ساتھ دیں، صارفین کے کمنٹس سے ادارے کا کوئی تعلق نہیں ہے۔
