کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع خضدار میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکے کے نتیجے میں ایس ایچ او محکمۂ انسدادِ دہشت گردی (سی ٹی ڈی) شہید ہو گئے ہیں۔
خضدار میں دہشت گردوں نے جھالاوان میڈیکل کالج کے قریب ایس ایچ او سی ٹی ڈی خضدار شربت خان کی گاڑی کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں بم دھماکہ ہوا۔
اطلاع ملتے ہی پولیس نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔ دہشت گردوں کی تلاش جاری ہے، تاحال کسی ملزم کی گرفتاری کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
خضدار پولیس کا کہنا ہے کہ بم دھماکے کے نتیجے میں ایس ایچ او سی ٹی ڈی کی گاڑی تباہ ہوگئی۔ حملے میں شربت خان کے علاوہ کوئی اور جانی نقصان نہیں ہوا۔