آسیہ بی بی کیس کا تفصیلی فیصلہ

اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان نے لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے آسیہ بی بی کی رہائی کا حکم دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے چیف جسٹس جسٹس ثاقب نثار اور جسٹس آصف سعید کھوسہ نے آج ہونے والی سماعت کا تحریری فیصلہ جاری کیا۔

سپریم کورٹ سے آسیہ بی بی کو رہائی ملنے کے خلاف مذہبی جماعت کا اسلام آباد سمیت ملک بھر میں مظاہرہ جاری ہے، مظاہرین نے سڑکوں پر ٹائر جلا کر ٹریفک بلاک کردیا اور نامعلوم افراد نے کاروباری مراکز بھی زبردستی بند کروائے۔

null

null

کراچی میں 14 مقامات پر دھرنا دیا جارہا ہے، نمائش، پاک کالونی، اولڈ سٹی ایریا، ٹاور، گلشن اقبال سمیت مختلف علاقوں میں تحریک لبیک کے کارکنان سڑکوں پر موجود ہیں اور عدالتی فیصلے کے خلاف نعرے بازی کررہے ہیں۔

اردو میں فیصلہ پڑھیں: sc verdict

اسلام آباد آبپارہ چوک پر ٹی ایل پی کا سب سے بڑا دھرنا جاری ہے، ملک بھر میں حالات کشیدگہ ہوتے جارہے ہیں۔