Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
کےالیکٹرک صارفین کو فروری کے بلوں میں بڑا ریلیف | زرائع نیوز

کےالیکٹرک صارفین کو فروری کے بلوں میں بڑا ریلیف

کراچی : کےالیکٹرک کے صارفین کو فروری کے بلوں میں بڑا ریلیف ملے گا۔نیشنل پاور ریگولیٹری اتھارٹhی (نیپرا) نے کےالیکٹرک کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ برائے دسمبر 2022 کی منظوری دے دی۔

نیپرا کے نوٹیفکیشن کے مطابق کےالیکٹرک کے دسمبر کے ماہانہ ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ (ایف سی اے) کی مد میں 10روپے 80 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی گئی ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق کے الیکٹرک نے 10 روپے 26 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست کی تھی، اتھارٹی نے 31 جنوری 2023 کو ایف سی اے پر عوامی سماعت کی۔

اس سے قبل نومبر کا ایف سی اے صارفین سے 7 روپے 43 پیسے فی یونٹ کمی کے ساتھ چارج کیا گیا تھا، جو کہ صرف 1 ماہ کیلئے تھا۔نیپرا کے مطابق دسمبر کا ایف سی اے نومبر کی نسبت 3 روپے 37 پیسے فی یونٹ مزید کم چارج کیا جائے گا، اس کا اطلاق صرف 1 ماہ کے لئے ہوگا

لائف لائن صارفین، 300 یونٹس تک گھریلو صارفین، زرعی صارفین اور الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشنز پر اس کا اطلاق نہیں ہوگا۔نیپرا کا کہنا ہے کہ کےالیکٹرک صارفین کو ریلیف فروری کے بجلی کے بلوں میں ملے گا۔