کراچی : ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی مصنوعی قلت و زخیرہ اندوزوی کرنے کے والوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاون کا فیصلہ ایف آئی اے نے بھی ٹیمیں تشکیل دے دیں۔
پنجاب سمیت ملک کے دیگر حصوں میں پیڑولیم مصنوعات کی مصنوعی قلت کا نوٹس لیتے وفاقی حکومت نے مصنوعی قلت و پیڑولیم مصنوعات کی زخیرہ اندوزی کرنے والے عناصر سے سختی سے نٹمنے کا فیصلہ کرتے ہوئے انتظامیہ و قانون نافذ کرنے والے اداروں کو بلا تفریق کارروائی عمل میں لانے کا میڈیٹ دیا ہے جسکے تناظر میں وفاقی تحقیقاتی ادارےایف آئی اے نے بھی ملک بھر میں آئل مارکیٹنگ کمپنیوں اور پیٹرولیم مصنوعات ذخیرہ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے لیے ملک بھر میں سنئیر افسران پر مشتمل ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں ۔
سینئر آفیسر کا کہنا تھا ٹیمیں زونز کی سطح پر تشکیل دی گئی ہیں جو پیٹرولیم مصنوعات کی زخیرہ اندوزی کرکے مصنوعی قلت پیدا کرنے والےمافیہ کے خلاف بلا امتیاز کاروائی عمل میں لائیں گیں اس ضمن میں پیٹرول پمپس بھی چیک کیے جاہیں گے۔
ذخیرہ کرنے والے مالکان کے خلاف سخت قانونی کروائی کے علاوہ لائسنس بھی کینسل کیے جائیں گے یاد رھے پنجاب حکومت کی جانب سے ہدایات ملنے پر آئی جی پنجاب نے بھی صوبے بھر کے ریجنل ، سٹی و ضلعی پولیس سربران کو انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون و فورس مہیا کریے ایسے عناصر کے خلاف کریک ڈاون کی یدایات دے رکھی ہیں۔
