تربت :دہشتگردوں کی گھر میں گھس کر فائرنگ ،6 مزدور جاں بحق،2زخمی

تربت،ملتان، شجاع آباد:تربت کے علاقے سیٹلائٹ ٹائون میں دہشتگردوں نے گھر میں گھس کر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 6مزدور جاں بحق اور 2زخمی ہو گئے ۔

پولیس کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے رات گئے ٹھیکیدار نصیر کے گھر گھس کر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 6افراد موقع پر جاں بحق اور 2زخمی ہو گئے ۔

فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشیں اور زخمیوں کو ہسپتا ل منتقل کر دیا گیا ۔

پولیس کے مطابق فائرنگ سے جاں بحق اور زخمی مزدوروں کا تعلق پنجاب سے ہے،جاں بحق افراد کی میتیں کوئٹہ منتقل کی جارہی ہیں جہاں سے میتیں آبائی علاقوں بھجوائی جائیں گی۔نگران وزیر اعلی بلوچستان میر علی مردان ڈدمکی نے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے ایس پی کو معطل کردیا اور انتظامیہ سےرپورٹ طلب کرلی۔ نگران وزیراعلیٰ نے کہا بیگناہ مزدوروں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا ،واقعے میں ملوث عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹیں گے۔

تربت میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے قتل ہونے والے 6 محنت کشوں میں شجاع آباد کے نواحی علاقے موضع موہن پور کے 5 افراد شامل ہیں جن میں سے 4 افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔ اطلاع ملنے پر علاقے کی فضا سوگوار ہو گئی۔ لواحقین غم سے نڈھال ہو گئے۔مقتولین میں دو بھائی وسیم اور شہباز، باپ بیٹا منور اور سکندر جبکہ ہمسایہ شفیق شامل ہیں۔ کمشنر ملتان نے بتایا جاں بحق افرادکی میتوں کو بذریعہ ہوائی جہاز ملتان لانے کے انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں ۔وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کمشنر عامر خٹک کو انتظامات کی ذاتی نگرانی کا حکم دیا ہے۔ ادھر ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) رضوان قدیر شجاع آباد پہنچ گئے۔انہوں نے کہا لواحقین و سوگواران کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں،حکومت لواحقین سے مکمل رابطے میں ہے۔واضح رہے کہ 6محنت کشوں میں شجاع آباد کے نواحی علاقے موضع موہن پور کے 5 افراد شامل ہیں جن میں سے 4 افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔

google.co.id
royal188
royal 188
slot online
rtp slot
https://royal188-akun.shop
royal188
royal 188
slot online
slot online
situs slot
situs slot online
link slot gacor
slot gacor hari ini
situs slot gacor
slot online gacor
slot gacor