Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
آئی ایم ایف کا دباؤ،ایم ایل ون منصوبے میں3ارب ڈالر کمی | زرائع نیوز

آئی ایم ایف کا دباؤ،ایم ایل ون منصوبے میں3ارب ڈالر کمی

کراچی:عالمی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف)کے دباﺅ پر پاکستان ریلوے کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے ایم ایل ون منصوبے کی لاگت میں تین ارب ڈالر سے زیادہ کمی کردی گئی ہے۔

باخبرذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کےایم ایل ون ریل منصوبے کیلئے چینی قرضے پر تحفظات کے اظہار کے بعد منصوبے کی لاگت میں تین ارب ڈالر سے زیادہ کمی کر دی گئی ہے۔

اور پشاور تا کراچی ایم ایل ون منصوبہ نو ارب اسی کروڑ ڈالر کے بجائےاب چھ ارب ستر کروڑ ڈالر میں مکمل ہوگا۔

ذرائع کے مطابق پشاورتاکراچی1750 کلومیٹر طویل ایم ایل ون منصوبہ 3 مرحلوں میں مکمل ہوگا،فیزون میں2.7 ارب ڈالر،فیزٹو2.6 ارب،فیز تھری میں1.4ارب ڈالر خرچ ہونگے۔ ذرائع نے بتایا کہ ٹرین کی آپریشنل اسپیڈ ایک سو ساٹھ کلومیٹر فی گھنٹہ سے کم کرکے ایک سو چالیس کلو میٹر فی گھنٹہ تک کر دی گئی۔ تمام پل نئے بنانے کے بجائے صرف مخصوص مقامات پر اپ گریڈیشن ہو گی،منصوبہ مکمل ہونےپرملک میں نئی ٹرینوں کی تعداد بڑھ کر134ہوجائےگی۔

ذرائع نے بتایا کہ ایم ایل ون منصوبےکے نظرثانی شدہ پی سی ون اورڈیزائن کی جلد منظوری کا امکان ہے۔وزیراعظم کےدورہ چین کےدوران منصوبے کی فنانسنگ میں پیش رفت متوقع ہے تاہم عالمی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف)کے دباﺅ پر پاکستان ریلوے کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے منصوبے کی لاگت میں تین ارب ڈالر سے زیادہ کمی کردی گئی ہے۔ آئی ایم ایف کے منصوبے کیلئے چینی قرضے پر تحفظات کے اظہار کے بعد منصوبے کی لاگت میں تین ارب ڈالر سے زیادہ کمی کر دی گئی ہے، منصوبہ نو ارب اسی کروڑ ڈالر کے بجائےاب چھ ارب ستر کروڑ ڈالر میں مکمل ہوگا،منصوبہ 3 مرحلوں میں مکمل ہوگا،فیزون میں2.7 ارب ڈالر،فیزٹو2.6 ارب،فیز تھری میں1.4ارب ڈالر خرچ ہونگے۔ ذرائع نے بتایا کہ ٹرین کی آپریشنل اسپیڈ ایک سو ساٹھ کلومیٹر فی گھنٹہ سے کم کرکے ایک سو چالیس کلو میٹر فی گھنٹہ تک کر دی گئی۔