شامی تارکین وطن کے ساتھ ناروا سلوک، ہنگری کی عدالت نے صحافی کو سزا سنادی

ہنگری میں عدالت نے خاتون کیمرہ مین پیٹرا لیزلو کو شامی تارکین وطن کے ساتھ غیر اخلاقی حرکت کے ارتکاب پر جیل کی سزا سنا دی ہے۔ پیٹرا نے آٹھ ستمبر 2015 کو ہنگری اور سربیا کی سرحد پر بھاگتے ہوئے تارکین وطن کو لات مار کر اُس وقت گرا دیا تھا جب ہنگری کی پولیس ان شامیوں کا تعاقب کر رہی تھی۔ ہنگری سے تعلق رکھنے والی پیٹرا کا نشانہ بننے والوں میں ایک کم عمر بچی اور ایک مرد شامل تھا جس نے اپنی گود میں ایک چھوٹے بچے کو اٹھایا ہوا تھا۔

ہنگری کے تیسرے بڑے شہرہ سیگیڈ کی مقامی عدالت نے پیٹر کو ’’برے برتاؤ‘‘ اور ایک شخص کو زخمی کرنے کے الزام میں تین سال آزمائشی دورانیے کی سزا سنائی ہے۔

مقدمے کے جج کے مطابق پیٹرا کے مرتکب جرم نے سماجی حلقوں میں غم وغصے کا طوفان کھڑا کر دیا تھا اور ایسی کوئی دلیل نہیں جس کو وہ اپنی صفائی میں پیش کر سکے۔

ہنگری کے تیسرے بڑے شہرہ سیگیڈ کی مقامی عدالت نے پیٹر کو ’’برے برتاؤ‘‘ اور ایک شخص کو زخمی کرنے کے الزام میں تین سال آزمائشی دورانیے کی سزا سنائی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں:

اپنا تبصرہ بھیجیں