سعودی شہزادی پر اپنے گارڈ سے فرانسیسی شہری پر تشدد کروانے کا الزام، مقدمے کی سماعت اگلے ماہ ہوگی
فرانس: سعودی عرب کے فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی بیٹی اور طاقت ور ترین شہزادے محمد بن سلمان کی ہمشیرہ کے خلاف فرانس میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔
سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی بہن حسا بنت سلمان پر فرانسیسی شہری پر تشدد کرنے کا الزام ہے۔ مقدمے کی سماعت اگلے ماہ فرانس میں ہی ہو گی۔ اس ضمن میں شاہی خاندان کو ہرصورت حاضری بنانے کا نوٹس جاری کردیا گیا۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ سعودی عرب کے فرماں روا کی صاحبزادیحسا بنت سلمان کے خلاف فرانس میں مقدمے کی سماعت جولائی کے آخر یا اگست کے شروع میں ہوگی۔
سعودی شہزادی کے خلاف اپنے باڈی گارڈ سے فرانسیسی شہری پر تشدد کروانے کے الزامات ہیں۔ حسا بنت سلمان نے عدالتی کارروائی میں شریک نہ ہونے کا فیصلہ کیا اُن کی عدم موجودگی میں بھی مقدمہ چلایا جائے گا۔ فرانسیسی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مقدمہ ستمبر 2016ء میں درج کیا گیا تھا جسے اب قابل سماعت قرار دیا گیا جبکہ مئی 2018ء میں شعودی شہزادی کے انٹرنیشنل وارنٹ گرفتاری بھی جاری کیے گئے تھے۔
