کراچی کی نئی شکل نکل آئی

محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق کراچی  سمیت ملک کے دیگر حصوں میں بارش کا سلسلہ شروع ہوگیاہے جو اگلے دو روز تک جاری رہے گا۔

کراچی میں خون جماتی سردی کے بعد اب شہری نئی سردی کی لہر کو برداشت کرنے کے لیے تیار ہیں، کراچی کے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش ہوئی تاہم کچھ علاقوں میں رم جھم کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔

دوسری جانب بارش کے باعث گورنر سندھ جسٹس سعید الزماں صدیقی کے نماز جنازہ کے انتظامات بھی بارش کی وجہ سے متاثر ہوئے، اُن کی جنازے کی نماز کے انتظامات گورنر ہاوس میں کیے گئے تھے۔

اہلیان کراچی نے بارش ہونے پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے اس کا اظہار سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر تصاویر شیئر کر کے کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں:

اپنا تبصرہ بھیجیں