Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
کالعدم جماعتیں آزاد، متحدہ لندن کے خلاف کریک ڈاؤن | زرائع نیوز

کالعدم جماعتیں آزاد، متحدہ لندن کے خلاف کریک ڈاؤن

کراچی: ایم کیو ایم لندن رابطہ کمیٹی کے رکن ایڈوکیٹ ساتھی اسحاق کو گرفتار کرلیا گیا، اہل خانہ کے مطابق ساتھی اسحاق کو رینجرز اہلکاروں نے گرفتار کیا، سندھ ہائی کورٹ نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ساتھی اسحاق کو گرفتار نہ کرنے کے لیے نوٹی فکیشن جاری کیا ہوا تھا۔

ایم کیو ایم کے کنوینر کے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ میں کہا ہے کہ ’’ساتھی اسحاق کی گرفتاری توہین عدالت ہے، استحکام پاکستان ریلی کے اعلان کے بعد سے کارکنان کی گرفتاریوں میں شدت آرہی ہے‘‘۔

انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کی پرامن سیاسی و جمہوری سرگرمیوں پر قدغن لگائی جارہی ہے جبکہ کالعدم تنظیموں کو ملک بھر میں جلسہ جلوس کرنے کی نہ صرف اجازت ہے بلکہ وزیر داخلہ اُن جماعتوں کے سربراہان سے ملاقاتیں بھی کرتے ہیں۔

ندیم نصرت نے اپیل کی کہ ایم کیو ایم پر عائد غیر اعلانیہ اور غیر قانونی پابندیوں کو فوری ختم کیا جائے، انہوں نے انسانی حقوق کی تنظیموں سے بھی ساتھی اسحاق کی گرفتاری کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔

اس سے قبل رینجرز نے کراچی یونیورسٹی میں کارروائی کرتے ہوئے متحدہ لندن کی رابطہ کمیٹی کے رکن اور جامعہ کراچی کے اسسٹنٹ ڈپٹی رجسٹرار عارف حیدر کو گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے جبکہ یونیورسٹی انتظامیہ آخری اطلاعات آنے تک عارف حیدر کی گرفتاری کی وجوہات کا معلوم نہیں کرسکی۔

162 thoughts on “کالعدم جماعتیں آزاد، متحدہ لندن کے خلاف کریک ڈاؤن

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *