کراچی: سندھ رینجر نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے ایم کیو ایم لندن کے کارکن سمیت پانچ ملزمان کو گرفتار کیا۔
ترجمان رینجرز کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پاکستان رینجرز(سندھ) نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے5ملزمان کو گرفتار کیاجن کے جرائم کی تفصیلات درج ذیل ہیں:۔
الف۔ بھتہ خور:۔ گارڈن کے علاقے میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم محمد قیوم عرف کالا جس کا تعلق ایم کیو ایم (لندن) سے ہے کو گرفتار کیا۔ ملزم بھتہ خوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہے۔
ب۔ ڈکیت/اسٹریٹ کریمنل:۔ کھارادر، فیروز آباد اور سولجر بازار کے علاقوں میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے 4ملزمان سجاد علی، شہریار عرف کانا، محمد خلیل اور محمد طارق کو گرفتار کیا جو ڈکیتی اوراسٹریٹ کرائمز کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔
۲۔ ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ،ایمونیشن اور مسروقہ سامان بھی بر آمد کرلیا گیا ہے اور ملزمان کو قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
