Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
کراچی:‌ کورنگی کے سرکاری اسپتال میں‌ خواتین کو ہراساں‌کرنے والا ڈاکٹر گرفتار | زرائع نیوز

کراچی:‌ کورنگی کے سرکاری اسپتال میں‌ خواتین کو ہراساں‌کرنے والا ڈاکٹر گرفتار

کراچی کے علاقے کورنگی میں قائم سندھ گورنمنٹ اسپتال میں خاتون کو حراساں کرنے کا معاملہ اے آر وائی کی ٹیم سرعام نے اجاگر کیا جس کے بعد قانون حرکت میں آیا۔

پولیس نے ایڈیشنل میڈیکل سپرننڈنٹ ڈاکڑ فرخ شیر خان کے خلاف تھانہ عوامی کالونی میں مقدمہ درج کیا اور ڈاکٹر فرخ شیخ کو تھانہ عوامی کالونی منتقل کیا گیا۔

پولیس نے دفعہ 354 عورت کی عفت میں خلل ڈالنے پر مقدمہ عوامی کالونی تھانے میں درج کیا جس کو مقدمہ نمبر 288/2019 دیا گیا ہے، ملزم کو کل عدالت میں پیش کر کے ریمانڈ مانگا جائے گا۔

ڈاکٹر فرخ کے خلاف متعدد خواتین مریضوں نے شکایات درج کرائی تھی کہ وہ دوران علاج جنسی ہراساں کرتے ہیں اور مختلف ہیلے بہانوں سے اُن کے جسموں پر ہاتھ بھی لگاتے ہیں۔