Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
جنوبی وزیرستان: جھڑپ میں 8 دہشت گرد ہلاک، 2 جوان شہید | زرائع نیوز

جنوبی وزیرستان: جھڑپ میں 8 دہشت گرد ہلاک، 2 جوان شہید

راولپنڈی : جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی فورسزکیساتھ جھڑپ میں 8دہشتگردہلاک ہوگئے.

فائرنگ کے تبادلے میں 2جوان شہیدہو گئے۔آئی ایس پی آرکے مطابق سکیورٹی فورسزنے جنوبی وزیرستان کے علاقے زرمیلان میں خفیہ اطلاعات پرآپریشن کیا.

سکیورٹی فورسزاوردہشتگردوں کے درمیان شدیدفائرنگ کاتبادلہ ہوا،فائرنگ کے تبادلے میں 8دہشتگردمارے گئے،دہشتگردوں کیساتھ مقابلے میں پاک فوج کے دوجوان بھی جام شہادت نوش کرگئے۔

آئی ایس پی آرکے مطابق ہلاک دہشتگردوں سے اسلحہ اورگولیاں برآمدکرلی گئیں،مارے جانیوالے دہشتگردفورسزکیخلاف کارروائیوں اورشہریوں کے قتل میں ملوث تھے۔

شہیدہونیوالوں میں لانس نائیک شعیب علی اورسپاہی رفیع اللہ شامل ہیں،25سالہ لانس نائیک شعیب علی پاراچنااور 22سالہ سپاہی رفیع اللہ کاتعلق وزیرستان سے ہے۔

آئی ایس پی آرکے مطابق دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے،سکیورٹی فورسزدہشت گردوں کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں،بہادر جوانوں کی قربانیاں ہمارے عزم کومضبوط بناتی ہیں۔