Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
فنڈز نہیں ملے، انتخابات کرانامشکل ہوگا : سپریم کورٹ میں جمع | زرائع نیوز

فنڈز نہیں ملے، انتخابات کرانامشکل ہوگا : سپریم کورٹ میں جمع

اسلام آباد:پنجاب کے عام انتخابات کیلئے فنڈز کے اجرا کے معاملے میں الیکشن کمیشن، سٹیٹ بینک اور وزارت خزانہ نے الگ الگ رپورٹس سپریم کورٹ میں جمع کرا دی ہیں۔

چیف الیکشن کمشنر کی زیرصدارت ای سی پی کا غیر رسمی اجلاس ہوا جس میں پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابی فنڈز سے متعلق رپورٹ کو حتمی شکل دی گئی۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے جمع کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عدالت کے حکم کے مطابق پنجاب کے عام انتخابات کے لیے فنڈز فراہم نہیں کیے گئے ،اسٹیٹ بینک کی طرف سے رقم منتقل نہیں کی گئی۔

رپورٹ کے مطابق عدالت نے 14اسٹیٹ بینک کو براہ راست 17اپریل تک پنجاب کے انتخابات کے لیے 21ارب روپے جاری کرنے کا حکم دیا تھا لیکن عدالت کے حکم کے مطابق فنڈز نہیں مل سکے، پنجاب میں انتخابات کیلئے 21 ارب کے فنڈز فراہمی کا سپریم کورٹ کا حکم تھا جس پر عمل نہیں کیا گیا، فنڈز کے بغیر الیکشن کمیشن کیلئے شیڈول کے مطابق انتظامات کرنا مشکل ہے۔

دریں اثنا اسٹیٹ بینک اور وزارت خزانہ کی جانب سے بھی الیکشن کمیشن کو رقم کی منتقلی کے بارے الگ الگ رپورٹس جمع کرادی گئی ہیں جن میں رقم منتقل نہ ہونے کی قانونی وجوہات کے بارے بتایا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ کی رپورٹ میں عدالتی حکم سے متعلق وفاقی کابینہ کے فیصلے اور معاملہ پارلیمان کو بھجوانے کی تمام تفصیلات سے عدالت کو آگاہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن،اسٹیٹ بینک اور وزارت خزانہ کی طرف سے جمع کرائی گئی رپورٹس تین رکنی بینچ میں شامل ججوں کو چیمبر میں جائزے کے لیے بھیجے جائیں گی ۔

چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس منیب اختر پر مشتمل تین رکنی بینچ نے 14اپریل کو پنجاب کے انتخابات کے لیے فنڈز کے اجرا کے معاملے پر چیمبر میں سماعت کرکےسٹیٹ بینک کو براہ راست فنڈز الیکشن کمیشن کومنتقل کرنے کی ہدایت کی تھی ۔عدالت نے 18اپریل تک فنڈز منتقلی کے عدالتی حکم پر عمل درآمد رپورٹ طلب کی تھی۔