کراچی کنگز کے محمد عامر انجری کا شکار، ملتان سلطانز کیخلاف نہیں کھیلیں گے

کراچی: ایچ بی ایل پی ایس ایل میں کراچی کنگز کے اہم کھلاڑی محمد عامر انجری کا شکار ہو گئے جس کے باعث وہ ملتان سلطانز سے میچ کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہور قلندرز کے خلاف میچ کے دوران محمد عامر فٹنس مسائل کا شکار ہوگئے تھے۔

محمد عامر اپنی ٹیم کراچی کنگز کے ہمراہ ملتان کا سفر بھی نہیں کریں گے اور ان کا ری ہیب کراچی میں ہی جاری رہے گا۔کراچی کنگز کی انتظامیہ اتوار کے میچ میں محمد عامر کی دستیابی کے لیے پرامید ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں: