Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
واسع جلیل کے دور میں‌ بنائے گئے پارک پر لینڈ ما فیاں کا قبضہ، تعمیرات شروع | زرائع نیوز

واسع جلیل کے دور میں‌ بنائے گئے پارک پر لینڈ ما فیاں کا قبضہ، تعمیرات شروع

تھانہ عزیز بھٹی کراچی کے علاقہ ڈالمیا پولیس چوکی کے سامنے گلشن اقبال ٹائون کے سابقہ ناظم واسع جلیل نے سال 2005 میں سرکاری طور پر سیمنٹ فیکٹری آفیسر ز کالونی میں ایک پارک تعمیر کروایا تھا جس پر لینڈ ما فیاں حاجی اسلم گروپ کے کا رندے سلیمان عرف ماموں نے پارک کے آدھے حصہ پر ناجائز قبضہ کر لیا ہے اور اس پر اپنا گھر بنا لیا ہے اور اس میں غیر قانونی طور پر SSGCکے اسٹا ف کی ملی بھگت سے سوئی گیس کا کنکشن اور K Electric کے اسٹاف کی ملی بھگت سے بجلی کا کنکشن بھی لگوالیا ہے اور اب اس پارک کے بقیہ حصہ پر بھی ناجائز قبضہ کرکے تعمیرات شروع کردی ہیں اس پارک کے اندر سے زیر زمین پانی ۔ سوئی گیس اور ٹیلی فون کی لائن گزر رہی ہیں۔ پولیس اور گلشن اقبال ٹائون کے ذمہ دار نامعلوم وجہ پر خاموشی رکھے ہوئے ہیں۔

پولیس کے DIGایسٹ اور گلشن اقبال ٹائون کے چیئر مین سے قانونی کاروائی Demolationاورپارک کو دوبارہ اپنی اصلی حالت میں لانے کی درخواست کی جاتی ہے۔