Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
ساگاینگ کے گاؤں پرمیانمار کی فوج کا فضائی حملہ،7 افراد ہلاک | زرائع نیوز

ساگاینگ کے گاؤں پرمیانمار کی فوج کا فضائی حملہ،7 افراد ہلاک

میانمار: ساگاینگ کے ایک گاؤں پر میانمار کی فوج نے فضائی حملہ کردیا، جس کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک ہوگئے۔دارالحکومت ینگون سے خبر ایجنسی کے مطابق میانمار کی فوج نے مقامی گاؤں میں ہونے والی ایک تقریب پر بمباری کی۔

عینی شاہدین نے اس حوالے سے بتایا کہ میانمار فوج کی بمباری سے گاؤں کے7 افراد ہلاک جبکہ 5 زخمی ہوئے ہیں, بمباری سے درجنوں مکانات تباہ ہوگئے جبکہ بجلی اور مواصلات کا نظام متاثر ہوا, فضائی حملے پر میانمار فوج کی جانب سےکوئی تبصرہ نہیں کیا۔