نیویارک: اقوام متحدہ نے لشکر طیبہ اور جماعت الدعوۃ کے امیر حافظ محمد سعید کو ذاتی اکاؤنٹ استعمال کرنے کی اجازت دے دی۔
غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان کی جانب سے سلامتی کونسل کمیٹی کو درخواست بھیجی گئی تھی کہ حافظ سعید ذاتی اخراجات کےلیے بینک اکاؤنٹ استعمال کرتے ہیں لہذا انہیں اکاؤنٹ ٹرانزیکشن کی اجازت دی جائے اور سیل اکاؤنٹ بحال کیا جائے۔
سلامتی کونسل کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا حافظ سعید کو رقم نکالنے کی اجازت دے دی گئی۔ پاکستان کی درخواست منظور کرتے ہوئے حافظ سعید کو بینک اکاؤنٹ سے ڈیڑھ لاکھ روپے نکالنے کی اجازت دیدی جو صرف ذاتی اخراجات پورے کرنے کے لیے استعمال ہو سکیں گے۔ خیال رہے کہ حکومت پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عمل کرتے ہوئے حافظ سعید کے اثاثے منجمند کر دیئے تھے۔
