Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6121
اس ماہ سورج گرہن کب ! پاکستان میں دیکھا جا سکے گایا نہیں ؟ |

اس ماہ سورج گرہن کب ! پاکستان میں دیکھا جا سکے گایا نہیں ؟

کراچی : محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ 20 اپریل کو مکمل سورج گرہن ہو گا۔

اس سورج گرہن کا مشاہدہ دنیا بھر میں کہیں مکمل اور کہیں جزوی طور پر کیا جا سکے گا تاہم اس کا مشاہدہ پاکستان میں نہیں کیا جا سکے گا۔

20 اپریل کو سورج گرہن کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق صبح 6 بج کر 34 منٹ پر ہو گا۔

سورج کو مکمل گرہن 7 بج کر 37 منٹ پر لگے گا، 9 بج کر 17 منٹ پر سورج گرہن عروج پر ہو گا جبکہ اس کا اختتام 11 بج کر 59 منٹ پر ہو گا۔

جزوی سورج گرہن کا مشاہدہ جنوب اور مشرقی ایشیاء میں کیا جا سکے گا۔

آسٹریلیا، پیسیفک، بحرِ ہند اور انٹارکٹیکا میں بھی جزوی سورج گرہن دیکھا جا سکے گا