Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
پاکستان 2022 میں سب سے زیادہ ایپلی کیشن ڈاؤن لوڈ کرنے والا ملک بن گیا | زرائع نیوز

پاکستان 2022 میں سب سے زیادہ ایپلی کیشن ڈاؤن لوڈ کرنے والا ملک بن گیا

اسلام آباد: پاکستان دنیا بھر میں سوشل میڈیا ایپلی کیشن ڈاؤن لوڈ کرنے والا سب سے تیز ترین ملک بن گیا، 2021 کے مقابلے سال 2022 میں پاکستانی صارفین کی جانب سے سوشل میڈیا ایپلی کیشن ڈاؤن لوڈ کرنے کی شرح میں 35.4 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا۔

نجی مارکیٹ انٹیلی جنس پلیٹ فارم ڈیٹا دربار کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں ایپلی کیشن ڈاؤن لوڈ کرنے کی شرح سال 2021 میں 28.6 فیصد تھی جو گزشتہ سال میں اضافہ ہوکر 35.6 فیصد ہوگئی۔

یہ شرح نمو چین سے 3 گنا زیادہ ہے جو فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے،چین کے بعد بھارت، میکسیکو اور انڈونیشیا فہرست میں شامل ہیں جن کی شرح 10 فیصد سے کم ہے،2021 میں پاکستان کی درجہ بندی 3 درجے نیچے تھی،رپورٹ کے مطابق 3 ارب 50 کروڑ ڈاؤن لوڈ کے ساتھ پاکستان انڈونیشیا کے علاوہ تمام ابھرتی ہوئی مارکیٹ میں سب سے آگے ہے۔

2022 میں پاکستانی صارفین نے 161 ارب گھنٹے موبائل ایپلی کیشن استعمال کیا جس سے دنیا بھر میں سب سے زیادہ استعمال کرنے والے ممالک کی فہرست میں پاکستان چھٹا ملک بن گیا ہے۔مقامی پبلشر کی جانب سے بہترین ایپلی کپشن کے لحاظ سے پاکستان انڈونیشیا کے بعد دوسرے نمبر پر تھا تاہم ٹریکشن اور استعمال کے لحاظ سے مقامی سطح پر تیار کردہ بہت کم ایپلی کیشن سرِفہرست ہیں۔