Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
راگھو چڈھا کا پرینیتی چوپڑا سے شادی سے متعلق دلچسپ جواب | زرائع نیوز

راگھو چڈھا کا پرینیتی چوپڑا سے شادی سے متعلق دلچسپ جواب

ممبئی : بالی ووڈ فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ پرینیتی چوپڑا اور بھارتی سیاسی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ راگھو چڈھا کی محبت اور ڈیٹنگ کے خبریں زیر گردش ہیں۔

تفصیلات کے مطابق حال ہی میں بھارت کے الیکشن کمیشن نے عام آدمی پارٹی کو قومی سطح کی سیاسی جماعت قرار دیا ہے۔

اس سلسلے میں میڈیا نے راگھو چڈھا سے انٹرویو لیا، اس دوران ان سے پوچھا گیا کہ ان کا اور پرینیتی کا معاملہ کیا اور انکا تعلق کیسا چل رہا ہے ؟

جس کے جواب میں راگھو نے قدرے شرماتے ہوئے جواب دیا کہ براہ مہربانی اس گفتگو کو میرے ذاتی معاملات تک محدود رہنے دیں ۔

انہوں نے مزید کہا کہ” وہ سب کو بہت جلد جشن منانے کا موقع دیں گے”۔