Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
عصر حاضر کی شاعرہ یاسرہ رضوی کو اہم کامیابی مل گئی | زرائع نیوز

عصر حاضر کی شاعرہ یاسرہ رضوی کو اہم کامیابی مل گئی

کراچی: اپنے منفرد انداز اور مخصوص لب و لہجے میں شاعری (نثری نظمیں) لکھنے والی شاعرہ یاسرہ رضوی نے اہم کامیابی اپنے نام کرلی۔

پاکستان اور ہندوستان کے شعرا کے لیے یہ بڑا اعزاز ہوتا ہے کہ وہ بیرونِ ملک میں منتعقدہ کسی مشاعرے میں اپنا کلام پیش کریں، یہی وجہ ہے کہ وہ آرگنائزر سے رابطے کرتے رہتے ہیں کیونکہ اس کے عوض پروگرام کی اجرت اچھی ملتی ہے۔

سوشل میڈیا پر منفرد انداز سے اپنی نظمیں یا غزلیں پڑھنے والی اداکارہ و شاعرہ یاسرہ رضوی وہ شاعرہ بن گئیں جو دبئی میں ہونے والے جشن اردو مشاعرے میں نہ صرف شرکت کریں گی بلکہ وہ اپنا کلام بھی پیش کریں گی، عام طور پر یاسرہ رضوی کو سوشل میڈیا صارفین تنقید کا نشانہ بھی بناتے ہیں اور اُن کی نظر میں یاسرہ شاعرہ نہیں ہیں۔

یاسرہ رضوی نے ٹویٹ میں ازراہ مزاق لکھا کہ عہدِ حاضر کی ایک شاعرہ جسے شاعری نہیں آتی سے ملنا ہو تو 10 اکتوبر کی رات شیخ راشد آڈوٹیوریم دبئی میں منعقد ہونے والے جشن اردو میں شرکت ضرور کیجئے۔

https://twitter.com/YasraRizvi/status/1181833906406019072?s=20

یاسرہ رضوی کی ویڈیو

https://twitter.com/YasraRizvi/status/1122136805233647618?s=20