پاکستان کے پہاڑی سلسلے میں‌ بننے والا زبردست شاہکار کھول دیا گیا

پنجاب اور بلوچستان کو ملانے کے لیے جاپان کے تعاون سے حکومت پاکستان کا 33 کلومیٹر طویل  8 اسٹیل پلوں کا شاھکار منصوبہ مکمل، فورٹ منرو روڈ کوہ سلیمان (ڈیرہ غازی خان) کے پہاڑی سلسلوں پر بننے والا یہ شاھکار منصوبہ ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ھے۔

جاپان کے تعاون سے تیار کردہ اس پل کا شمار ایشیاء کے بڑے اسٹیل پلوں میں ہوتا ہے۔ یہ ملتان سے قلعہ سیف اللہ تک کی ٹریفک محفوظ راستہ فراہم کرے گا۔ اس سے قبل اس روٹ پر حادثات معمول کی بات تھی۔ کہا جارہا ہے کہ یہ منصوبہ جنوبی پنجاب اور بلوچستان کے باسیوں کی زندگی میں معاشی اور معاشرتی انقلاب برپا کردے گا۔

یہ منصوبہ دونوں صوبوں کے عوام کو قریب لانے کیلئے یہ اہم سنگ میل ثابت ہو گا۔ پاکستان کی تاریخ کا یہ منفرد ترین شاھکار منصوبہ چار سال کی ریکارڈ مدت میں مکمل کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ اس پل کی فنڈنگ جاپان نے کی ہے اور یہ سی پیک منصوبوں کا حصہ نہیں ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں: