Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
ایف بی آر فیلڈ آفیسرز کو چھاپے مارنے سے روک دیا گیا | زرائع نیوز

ایف بی آر فیلڈ آفیسرز کو چھاپے مارنے سے روک دیا گیا

اسلام آباد: ایف بی آر کا کہنا ہے کہ نئی پالیسی مرتب ہونے تک ایف بی آر کے فیلڈ آفیسرز کو چھاپے مارنے سے روک دیا گیا۔

ایف بی آر ذرائع کے مطابق نئی پالیسی مرتب ہونے تک ایف بی آر کے فیلڈ آفیسرز کو چھاپے مارنے سے روک دیا گیا ہے اور اس حوالے سے چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے ہدایت جاری کردی ہے۔ ایف بی آر کے مطابق جیولرز و ٹریڈرز کے لیے مشاورت سے نئی پالیسی لائی جائے گی اور چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی رواں ہفتے نئی پالیسی مرتب کرنے کے لیے جیولرز ایسوسی ایشن اور پاکستان ٹریڈرز الائنس کے ساتھ مشاورت کے لیے ملاقات کریں گے۔