Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
شب برأت: عوام کو قبرستان اور مساجد جانے کی اجازت نہیں، گھروں پر ذکر و نوافل ادا کرنے کی تلقین | زرائع نیوز

شب برأت: عوام کو قبرستان اور مساجد جانے کی اجازت نہیں، گھروں پر ذکر و نوافل ادا کرنے کی تلقین

شب برأت: عوام کو قبرستان اور مساجد جانے کی اجازت نہیں، گھروں پر ذکر و نوافل ادا کرنے کی تلقین

سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ صوبے بھر میں کسی کو بھی شبِ برات پر قبرستان جانے کی اجازت نہیں ہو گی۔

انہوں نے ہدایت کی ہے کہ شہری گھروں میں شبِ برات کی عبادات کریں۔ترجمان سندھ حکومت کا کہنا تھا کہ احکامات کی خلاف ورزی پر قانون حرکت میں آئے گا۔

دوسری جانب محکمہ اوقاف پنجاب نے بھی شہریوں کو شب برات پر گھروں میں عبادت کرنے کی ہدایات کی ہے۔

خیال رہے کہ آج ملک بھر میں شب برات عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جائے گی۔

کورونا وائرس کے خدشات کے باعث حکومتی ہدایات پر ہونیوالے لاک ڈاون کی وجہ سے شب برات کے سلسلے میں ملک بھر کی بیشتر بڑی بڑی مساجد میں ہر سال کی طرح ہونیوالی محافل اور ذکر کی تقاریب اس برس منعقد نہیں کی جائیں گی۔

اس مرتبہ فرزندان اسلام اپنے گھروں میں ہی شب بیداری، رات بھر نوافل، ذکر اور خصوصی عبادات کا اہتمام کریں گے اور شب برات کے فیوض سے فیض یاب ہوں گے۔