Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
گورنر سندھ کے پروٹوکول کو راستہ نہ دینے پر شہری کو ہراسانی کا سامنا | زرائع نیوز

گورنر سندھ کے پروٹوکول کو راستہ نہ دینے پر شہری کو ہراسانی کا سامنا

عوامی نمائندے کا دعویٰ کرنے والے گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے شاہی پروٹوکول کو راستہ نہ دینا شہری کیلیے جرم بن گیا۔

سٹی ٹوئنٹی ون کی رپورٹ کے مطابق شاہراہ فیصل پر کار میں سوار شخص اپنی فیملی کے ہمراہ منزل کی طرف رواں دواں تھا کہ اس دوران اچانک گورنر سندھ کی سڑک پر آمد ہوئی۔

شہری اپنی لائن میں گاڑی چلانے لگا جس پر گورنر سندھ کے شاہی پروٹوکول نے اُس سے راستہ مانگا۔ بعد ازاں پروٹوکول افسر نے نیچے اتر کر شہری کو اُس کے اہل خانہ کے سامنے مغلظات بکیں اور ہراساں بھی کیا۔

ویڈیو دیکھیں

https://www.facebook.com/reel/854790489659231

شہری نے اس سارے معاملے کی ویڈیو بھی بنائی اور بتایا کہ پروٹوکول آفیسر نے فوری راستہ نہ دینے پر آدھے گھنٹے تک گاڑی کو روک کر رکھا اور فیملی کے سامنے مجھ سمیت گاڑی میں سوار تمام افراد کو گالیاں دیں۔