کراچی: شہر قائد میں دبئی سے آنے والے عبد العزیز نامی شہری کو سادہ لباس اہلکاروں نے مختصر وقت کے لیے اغوا کیا اور اُس سے دس لاکھ نقد، موبائل سمیت دیگر اہم دستاویزات چھین لیں۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق سادہ لباس اہلکاروں کاشارٹ ٹرم کڈنیپنگ کاواقعہ سامنےآگیا، دبئی سے آئےعبدالعزیز کو سادہ لباس اہلکاروں نے ملیر سےاغواکیا اور اہم دستاویزات، نقدی اورقیمتی موبائل فون لیکرشہری کوچھوڑدیا۔
متاثرہ شہری کے مطابق مجھےقائد آبادکےقریب حبس بیجا میں رکھاگیا، 3روز تک مسلسل تشدد کیاجاتارہا جبکہ اہلکاروں نے دبئی میں مقیم والدہ کو کال کر کے 10 لاکھ روپے تاوان مانگا۔
شہری نے الزام عائد کیا کہ پیسوں کی لالچ میں میرا بھائی بھی پولیس اہلکاروں کے ساتھ ملا ہوا ہے، قائدآباد پولیس چوکی کا اہلکاراللہ داد،اس کاساتھی طاہر شامل تھا۔ عبدالعزیز نے مطالبہ کیا کہ ہے کہ آئی جی سندھ انصاف دلائیں،میری اشیا واپس دلوائیں۔
