’’ شادی کرچکی‘‘ :‌ مہوش حیات کا حیران کُن اعلان، مداح بھی حیران

کراچی: سول ایوارڈ یافتہ پاکستانی فلم انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ مہوش حیات نے اپنی شادی سے متعلق خاموشی توڑتے ہوئے پسند کا لڑکا بتا دیا۔

نجی ٹی وی کوانٹرویو دیتے ہوئے اداکارہ مہوش حیات کا کہنا تھا انہیں شادی کی فی الحال کوئی جلدی نہیں تاہم شادی کے لیے اُنہیں ایسا لڑکا پسند آئے گا جسے اُن کے کام سے کوئی مسئلہ نہ ہو اور نہ ہی اُن کی خود مختاری پر کوئی سوال نہ اٹھائے۔

اداکارہ کا کہنا تھا ’ میں اپنے کام سے شادی کر چکی ہوں کیوں کہ مجھے ابھی بہت زیادہ کام کرنے ہیں، جنہیں میں کرنا چاہتی ہوں اور کچھ حاصل کرنا چاہتی ہوں، میں ایک خود کفیل شخصیت ہوں اور معاشی لحاظ سے بھی اچھی زندگی بسر کرسکتی ہوں‘‘۔

اداکارہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ  اگر مجھے شادی کے لائق میری پسند کا کوئی لڑکا ملتا ہے تو وہ غیر معمولی صلاحیتیوں کا مالک ہو اور اسے میرے خود مختار ہونے پر کوئی اعتراض نہیں ہونا چاہیے۔

سیاسی خیالات پر اظہار کرتے ہوئے مہوش حیار کا کہنا تھا کہ انہیں بلاول سے زیادہ عمران خان بطور سیاسی رہنما پسند ہیں۔

https://zaraye.com/mehwish-hayat-break-silence/

واضح رہے مہوش حیات نے2010 میں ٹی وی سیریل ’من جلی‘ سے کیریئر کا آغاز کیا جبکہ 2014 میں فلم ’نامعلوم افراد‘ میں اسپیشل پرفارمنس دیکر فلمی دنیا میں قدم رکھا اس کے بعد جوانی پھر نہیں آنی، ایکٹر ان لا،پنجاب نہیں جاونگی اور لوڈ ویڈنگ جیسی ہٹ فلمیں کیں۔

یاد رہے مہوش حیات کو شاندار خدمات پر حال ہی میں سول اعزاز تمغہ امتیاز سے نوازا گیا ہے ، شاندار اداکاری کے باعث مہوش حیات کی کامیابیوں کا سفر ابھی جاری ہے۔