کرونا وائرس، کراچی میں مقامی منتقلی کے کیسز کی تعداد 94 تک پہنچ گئی

کراچی: سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب نے تصدیق کی ہے کہ شہر قائد میں اب تک 148 کیسز رپورٹ ہوئے جن میں سے 94 مقامی طور پر منتقل ہوئے۔

سندھ حکومت کے ترجمان کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق سندھ میں کرونا کے اب تک 417 کیسز رپورٹ ہوئے جن میں سے 148 کراچی جبکہ سندھ بھر سے متاثر ہونے والوں کی تعداد 413 تک ہوگئی۔

رپورٹ کے مطابق سکھرزائرین میں مثبت کیسزکی تعداد265 ہے، کراچی شہرمیں اب تک14افرادصحتیاب ہوئے جبکہ 133 مریض زیرعلاج ہیں۔ کراچی میں کرونا کےمریضوں کی تعداد147ہوگئی، کروناسےمتاثرہونےوالے3کیسزلوکل ذرائع سےمنتقل ہوئےہیں، سندھ بھرمیں کوروناوائرس سےمتاثرہونےوالوں کی تعداد413 تک پہنچ گئی، سکھرقرنطینہ میں رکھےگئے3414زائرین میں سے3149کےنتائج منفی آئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں: