Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
واٹربورڈ کے ملازم بہادرآباد کے لیے کام کرتے ہیں، سعید غنی | زرائع نیوز

واٹربورڈ کے ملازم بہادرآباد کے لیے کام کرتے ہیں، سعید غنی

کراچی: صوبائی وزیر بلدیات اور پیپلزپارٹی کے رہنما سعید غنی نے شہر میں پانی بحران کا ذمہ دار ایم کیو ایم کو قرار دیا۔

ایم کیو ایم کے مظاہرے پر ردعمل دیتے ہوئے سعید غنی کا کہنا تھا کہ واٹر بورڈ کے عہدیدار ایم کیو ایم کے جلسوں میں جاتے ہیں، وہ لوگ واٹر بورڈ سے تنخواہ لے کر بہادرآباد کے لیے کام کرتے ہیں۔

سعید غنی نے کہا کراچی کے پانی کے لیے تمام منصوبے مکمل کریں گے۔

ایک روز قبل سعید غنی کا کہنا تھا کہ صرف کراچی نہیں بلکہ پورے سندھ اور پاکستان میں پانی کی قلت کا سامنا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز ایم کیو ایم نے پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا تھا جس میں سندھ حکومت کے کراچی کے ساتھ برتے جانے والے رویے پر مقررین نے روشنی ڈالتے ہوئے شہریوں کے مسائل حل کرنے کا مطالبہ بھی کیا تھا۔