فاروق ستار کی بانی ایم کیو ایم سے رابطے کی کوشش ناکام

کراچی: ڈاکٹر فاروق ستار کی بانی ایم کیو ایم سے ٹیلی فونک رابطے کی کوشش کی اور الیکشن سے بائیکاٹ  کو واپس لینے کا مطالبہ بھی کیا۔

ذرائع نمائندے کے مطابق ڈسٹرکٹ سینٹرل میں فاروق ستار کے انتہائی قریبی ساتھی کے گھر ہونے والی افطار ڈنر پارٹی میں ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ نے بات کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔

تقریب میں موجود بلدیاتی نمائندے کا کہنا ہے کہ لندن رابطہ کمیٹی کے ایک رکن کا فاروق ستار سے رابطہ ہوا تو انہوں نے متحدہ بانی سے بات کرنے کا اصرار کیا، اس عمل کو دونوں جانب سے انتہائی خفیہ رکھا گیا۔

ڈاکٹر فاروق ستار نے اس دوران اپنے قریب انتہائی معتبر سمجھے جانے والے کارکنان کو بیٹھایا بقیہ لوگوں کو وہاں سے کسی نہ کسی بہانے سے ہٹا دیا گیا، آدھے گھنٹے انتظار کے بعد جیسے ہی دوسری طرف سے “ہیلو” کی آواز آئی محفل میں سناٹا تاری ہوگیا۔

پڑھیں: انتخابات کا بائیکاٹ، الیکشن میں حصہ نہیں لیں گے، بانی ایم کیو ایم کا اعلان

بانی ایم کیو ایم کی آواز سننے کے بعد فاروق ستار نے تمام مشکلات سے آگاہ کیا اور ماضی کے انداز کو اپناتے ہوئے جی بھائی جی بھائی کہنگے لگے، فاروق ستار نے پوری قیادت اور رابطہ کمیٹی جانب سے الطاف حسین سے معافی بھی مانگی۔

ڈاکٹر فاروق ستار نے بانی ایم کیو ایم سے کہا کہ اتنخابی سیاست سے بائیکاٹ کا اعلان ہم سب کے لیے نقصان دہ ثابت ہوگا، ہم جلد کوئی ایسی صورتحال نکال لیں گے جس میں آپ اور ہم دوبارہ اکھٹے ہوں اور آئندہ انتخابات میں واضح برتری حاصل کریں، آپ خدارا اپنے بائیکاٹ کے اعلان کو واپس لے لیں۔

فاروق ستار کی بات پر متحدہ بانی نے عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اب میں کیسے یقین کرلوں کہ تم ایسا ہی کروگے یاد کرو تم نے حاجی کیمپ میں بھی مجھ سے جھوٹ بولے تھے جس پر ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا جلد ڈیل کرکے لندن آپ کو خوشخبری دینے آونگا۔

ڈاکٹر فاروق ستار کے متحدہ بانی و قائد سے رابطے سے متعدد اراکین رابطہ کمیٹی میں خوشی کی لہر دوڑ گئی جبکہ سینئر ڈپٹی  کنوینیئر عامر خان نے ڈاکٹر فاروق ستارکی سرزنش کرتے ہوئے انہیں آئندہ نجی محفلوں میں جانے سے قبل آگاہ کرنے کی ہدایت دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں: