فرانسیسی فٹبالر کی عمرہ ادائیگی، حرم کے سامنے بنائی جانے والی ویڈیو وائرل

فرانس کی فٹبال ٹیم کے نامور کھلاڑی پال پوگبا نے ورلڈ کپ سے قبل عمرے کی سعادت حاصل کرلی اور ان لمحات کو انہوں نے اپنے مداحوں سے بھی شیئر کیا۔

پال پوگبا نے سماجی رابطہ سائٹ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں حرم شریف میں کھڑا دیکھا جاسکتا ہے۔

فرانسیسی فٹبالر نے کہا کہ یہ بہت خوبصورت جگہ ہے اور یہاں کھڑے ہو کر میں اپنے جذبات بیان نہیں کرسکتا۔ پال پوگبا نے مزید کہا کہ وہ

دوبارہ یہاں آئیں ہیں اور انشاءاللہ ایک دن آپ بھی یہاں ضرور آئیں گے۔

https://www.instagram.com/p/BjDZ9gYDaB3/?utm_source=ig_embed

25 سالہ پال پوگبا اپنی قومی ٹیم کے علاوہ پریمیئر لیگ کلب کی ٹیم مانچسٹر یونائیٹڈ کی بھی نمائندگی کرچکے ہیں، وہ بنیادی طور پر سینٹرل مڈفیڈ میں کھیلتے ہیں تاہم انہیں اٹیکنگ مڈ فیلڈ، ڈیفنس مڈ فیلڈ اور ڈیپ لائنگ پلے کے طور پر بھی کھلایا جاتا ہے۔

بشکریہ جیو